خضدار ،خواتین کے حقوق و فلاح کے لیے تنظیما ت کا قیام
خضدار(نماٸندہ خصوصی)خضدار میں غیر سرکاری تنظیم ہارڈ یعنی رورل ہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے خواتین کی تنظیم ینگ وومن ڈیموکریٹک گروپ اور وومن پولیٹیکل ریسورس سینٹر بنائی گئی اور ان کا الیکشن ہوا یہ انتخابی تقریب پروگرام آفیسر محمد وارث شاہین کے سربراہی میں خضدار پریس کلب میں منعقد کی گئی تھی۔ جس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین وممبرز منتخب کرلی گئی، خواتین کی بنائی گئی ان اداروں کی مدت چھ مہینے رکھ دی گئی ہے۔ جس کا مقصد خواتین میں شعورو آگاہی سیاست کے بارے میں جانکاری ور لوکل گورنمنٹ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر سماجی رہنماء سلطان احمد شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمل تنظیمات کے مقصد بنانے کا مقصد خواتین کو اپنے حقوق اور انہیں بلدیاتی الیکشن، ووٹ ووٹر لسٹ اور شناختی کارڈ کے بارے میں معلومات اور تجربات سے آگاہ کرنا ہے نیز جھالاوان کی خواتین کا جمہوری طریقہ سے جدوجہد کرنا اور سیاست میں اپنے حقوق کی جنگ لڑنا


