سریاب، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 5ملزمان گرفتار، منشیات برآمد
کوئٹہ : نیو سریاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، منشیات فروش سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الہی مستوئی کی خصوصی ہدایات اور زیر سرپرستی ایس پی سریاب ڈویژن ضیا مندوخیل زیرنگرانی ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل فضل رحمن کاکڑ ایس ایچ او نیو سریاب تھانہ حاجی عبدالحئی گرانی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے پہلی کاروائی میں مقدمہ نمبر 92/2020بجرم زیردفعہ 337/ADFق د 34ت پ میں نامزد ملزمان میراحمد ولد محمد طاہر ظہیراحمد ولد میراحمد قوم سیاہ پاد رند سکنہ کلی جمعہ خان کوئٹہ کو گرفتار کرلیا دوسری کاروائی میں مقدمہ نمبر30/2020زیردفعہ 337/GHق د 279 427 ت پ میں نامزد ملزم محمد شہزاد ولد محمد اکرم قوم محمد شہی سکنہ سریاب مل کو گرفتار کرلیا تیسری کاروائی میں مقدمہ نمبر89/2020بجرم زیردفعہ 337/ADFق د 34 ت پ میں نامزد ملزم عبدالعلی ولد شیرگل قوم بلوچ سکنہ سریاب روڈ کوئٹہ کو گرفتار کرلیا چوتھی کاروائی میں مقدمہ نمبر98/2020بجرم زیر دفعہ 9B/CNS ڈرگزایکٹ میں ملزم روزی خان ولداللہ نور قوم بڑیچ سکنہ زہری ٹاون ہزارگنجی کو گرفتار کرکے اس سے 530گرام پختہ چرس برآمد کرلیا۔ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جوکہ نیو سریاب پولیس کا تفتیشی عملہ کر رہا ہے ہیں۔


