ڈیرہ مراد جمالی، گھر میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق

تمبو:ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں دیور نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے بھابھی سمیت دو خواتین کوقتل کردیا اور فرار ہوگیاپولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ محمد شریف ہجوانی میں ملزم محمدپناہ گولہ نے مبینہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنی بھابھی مسمات ولائیتاں بی بی اور مسمات سون خاتون کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کوتحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں