متحدہ عرب امارات کی مساجد میں چار ہفتے کے لیے نمازوں پر پابندی

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چار ہفتے تک مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عاید کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوششوں کے ضمن میں کیا، یو اے ای کی وزارت صحت نے اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 98 کیسوں کی تصدیق کی۔اماراتی حکام نے مہلک وائرس کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حالیہ دنوں میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔یو اے ای نے دو روز پہلے غیرملکیوں کو ویزوں کا اجرا بند کردیا تھا اور لبنان، ترکی، عراق اور شام کے لیے پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی تھی۔امارت ابوظبی نے سیاحوں کی پسندیدہ سیرگاہ لوفرے میوزیم اور تھیم پارک کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بند کردیا ہے۔ابو ظبی نے سینما گھروں کو پہلے ہی بند کردیا تھا۔
؎

اپنا تبصرہ بھیجیں