قْم میں زیرتعلیم چینی طلبہ کرونا وائرس پھیلانے کا سبب بنے، مولوی عبدالحمید

تہران,ایران کے معروف سنی عالم مولوی عبدالحمید نے کہا ہے کہ قْم شہر میں ایک مذہبی مدرسے میں زیر تعلیم چینی طلبہ ملک میں کرونا وائرس پھیلانے کا سبب بنے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے کہا کہ یہ معروف بات ہے،قْم میں المصطفیٰ بین الاقوامی یونیورسٹی (ایم آئی یو) میں زیر تعلیم چینی طلبہ ایران میں کرونا وائرس لائے ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی حکام نے سب سے پہلے قْم ہی میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاع دی تھی اور اس مہلک وائرس سے اسی شہر میں اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ قْم سے تعلق رکھنے والے منتخب رکن پارلیمان احمد امیرآبادی فرحانی نے 24 فروری کو ایک بیان میں کہا تھا کہ صرف ہمارے شہر میں مہلک وائرس سے 50 افراد موت کے مْنھ میں چلے گئے ہیں۔تب ایرانی حکام نے ملک بھر میں صرف 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں