انتخابات کا التوائ، ہانگ کانگ میں عوام پھر سڑکوں پر نکل آئے ، 30 مظاہرین گرفتار
ہانگ کانگ :ہانگ کانگ میں حکومت کی طرف سے انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف اتوار کو پھر مظاہرے ہوئے ہیں۔ اس دوران کم از کم 30 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں جمہوریت کے حق میں تحریک چلانے والے کئی سرکردہ کارکن شامل ہیں۔ ہانگ کانگ میں قانون ساز اسمبلی کے لیے آج انتخابات ہونے تھے مگر اس شہر کی رہنما کیری لیم نے کورونا وائرس کو وجہ بتاتے ہوئے انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔
Load/Hide Comments


