لاپتہ افراد کمیشن نے ساجد گوندل کی پراسرار گمشدگی کا نوٹس لے لیا

اسلام آبادۛچیئرمین لاپتہ افراد کمیشن جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کے پراسرار لاپتہ ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور سیکرٹری داخلہ و آئی جی اسلام آباد سے اس ضمن میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔جاری بیان کے مطابق چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن نے ساجد گوندل کے اہل خانہ کو بھی بدھ کے روز اسلام آباد میں لاپتہ افراد کمیشن کے ہیڈ کوارٹرز میں ذاتی طورپر سننے کے لئے بلایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں