کرونا وائرس، پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ویزہ سروس معطل

اسلام آباد،کرونا وائرس کے پیشِ نظر پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے ویزہ سروس معطل کر دیں۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق 17 مارچ سے امریکی سفارتخانے اور قونصلیٹس میں تمام ویزہ اپائنٹمنٹس معطل کر دی گئی ہیں۔ امریکی سفارتخانہ نے بتایاکہ ویزہ سروس جلد بحال کی جائے گی۔ سفارتخانہ کیمطابق ویزہ سروس بحالی کیلئے فی الحال کوئی تاریخ نہیں دے سکتے،امریکی شہریوں کو ویزہ سہولیات بدستور دستیاب رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں