نیب کا نوازشریف کی ضمانت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت کے خلاف نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے ایک اور مشکل تیار ہوگئی ہیاور نیب نے نواز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب نے نوازشریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جسے آج دائر کیے جانے کا امکان ہے، نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف مفرور ہیں، ان کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2018ء میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کر کے ضمانت منظور کی تھی۔
Load/Hide Comments


