کوئٹہ، لاپتہ افراد کمیشن کی سماعت جاری، آواران کے رہائشی کی بازیابی کی تصدیق

کوئٹہ:وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں نویں روز کیسزکی سماعت میں گیارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچ جانے کی تصدیق ہوگئی ۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم کمیشن نے نویں روزبھی کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت جاری رکھی نویں روز گیارہ افراد کے کیسز سنے گئے جن میں چھ کیسز کا تعلق آواران دو کا نوشکی اور ایک ایک کا تعلق پنجگور ،خضدار اور مستونگ سے تھا ،سماعت کے دوران آواران سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کردی کمیشن نو روز کی سماعت کے دوران 103لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرچکا ہے جن میں17لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ چار لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے کمیشن 12ستمبر تک دس روز ہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر 118لاپتہ افراد کے کیسز سنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں