کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین بحال نہ ہوسکی
چمن:غریبوں کی سواری ابھی تک معطل کوئٹہ سے چمن تک چلنے والی پیسنجر ٹرین گزشتہ 7ماہ سے غائب ہے ،ملک بھر کے پیسنجر ٹرینوں کا آغاز ہوچکا ہے مگر چمن ٹو کوئٹہ پیسنجر ٹرین کا نام نشان تک نہیں ،عوام مایوسی کا شکارہے ۔تفصیلات کے مطابق چمن سے کوئٹہ تک جانے والی پیسنجر ٹرین تاحال معطل ہے کوئٹہ سے چمن تک چلنے والی پیسنجر ٹرین ریل گاڑی جوکہ گزشتہ 7ماہ گزرجانے کے باوجود تاحال معطل ہے پیسنجر ٹرین کو کرونا وائرس کے باعث بند کردیا تھا جبکہ ملک بھر کے پیسنجر ٹرینوں کا آغازکب کا ہوچکا ہے مگر بدقسمتی سے چمن کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماہ جیسا سلوک برقرار ہے اور چمن کی ریل گاڑی ابھی تک غائب اور بندش کا شکار ہے عوام پیسنجر ٹرین کے معطل ہونے سے شدید پریشان ہے دوسری جانب ٹیکسی مافیاں غریب عوام کو لوٹنے میں سرگرم ہے کوئٹہ تک 500کرایہ کی بجائے 8سو اورہزار روپے تک لوٹتے ہیں جس سے مسافر زہینی کوفت میںمبتلا ہوگئے ہیں چمن کے عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور ایم پی اے اصغر خان اچکزئی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چمن کے عوام پر رحم کرکے پیسنجر ٹرین کیلئے جلد سے جلد اقدامات کرکے بحال کیا جائے اور چمن سے کوئٹہ تک جانے والے دوسری سواریوں کے خلاف جلد سے جلد ایکشن لیا جائے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوسکیں۔


