سینیٹ الیکشن، بی این پی نے جمیعت کی حمایت کااعلان کردیا

کوئٹہ:سینیٹ کی خالی نشست ،بلوچستان نیشنل پارٹی نے جمعیت علما ء اسلام کی حمایت کااعلان کردیا جمعہ کے روز جمعیت علما اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کامشترکہ میٹنگ ہوا جس میں قائد حزب اختلاف وپارلیمانی لیڈر ملک سکندرخان ایڈووکیٹ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے شرکت کی ،اس موقع پر بی این پی کے امیدوار کیپٹن محمد علی ہزارہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار برائے سینیٹ حاجی غوث اللہ کے حق میں دستبردار ہوگئے ،قائد حزب اختلاف ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن حاجی غوث اللہ کے حق میں ووٹ استعمال کریگی ۔واضح رہے کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر حاصل بزنجو (مرحوم)کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر انتخاب آج ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں