مند سول سوسائٹی کے کابینہ و ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

تفصیلات کے مطابق 13 ستمبر بروز اتوار مند سول سوسائٹی کے کابینہ و ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر حاجی حنیف صاحب کی زیرصدارت ہائی اسکول سورو میں منعقد ہوا۔ جس میں کابینہ و ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مند کے اہم بنیادی اجتماعی مسائل جن میں منشیات کی روک تھام، تعلیم اور صحت سمیت دیگر مسائل بھی زیر بحث آئے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس کے بعد سول سوسائٹی نے ملا فاضل کلب کے پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں