چاغی ، رہزنوں نے شہری سے گاڑی چھین لی
چاغی( نامہ نگار ) چاغی پل چھوٹہ کے قریب نامعلوم چوروں نے چاغی کے شہری سے گن پوائنٹ پر گاڑی چین کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق چاغی پل چھوٹہ کے قریب نامعلوم چوروں نے گن پوائنٹ پر مولابخش برادر محمد حنیف قوم محمد حسنی سکنہ چاغی اور کے ساتھی کو زدوکوب کرکے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے نقدی، موبائل اور ویٹس کرولا چین کر فرار ہوگئے پل چھوٹہ کے قریب اس طرح کے واقعات رونما ہونا روز کا معمول بن گیا ہیں عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی، ڈی سی چاغی آغا شیر زمان، اور اسسٹنٹ کمشنر چاغی جاوید ڈومکی سے اپیل کی ہے کہ پل چھوٹہ کے ایریا میں لیویز چیک پوسٹ قائم کیا جاہیں تاکہ مسافروں کے جان و مال محفوظ رہے سکیں
Load/Hide Comments


