حکومت نے دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے منظوری دیدی

اسلام آباد: ای سی سی اجلاس میں دینی مدارس کےلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی گئی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ نے دینی مدارس کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ سمری پیش کی، دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی۔

اجلاس میں معذور افراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غور کیا گیا، ای سی سی نے معذور افراد کیلئے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے تحت 1500 سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکے گی، معذور افراد 10 میں سے ایک گاڑی درآمد کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں