نوشکی ، پولیو ورکرکی اجرتی رقم میں کٹوتی وارننگ جاری

کوئٹہ : ضلع نوشکی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیو کے رضاکارورکرز کے اجرت ، رقم میں کٹوتی ، ذرائع کے مطابق پولیو کے رضا کار ورکر ز کے لئے جو رقم ریلیز ہوتی ہے مجاز متعلقہ آفیسرز نہ تو اختتام میں ورکروں کو اسناددیتے ہیں ، اور نہ ہی پوری رقم ادا کرتے ہیں ، ذمہ دار ذرائع کے مطابق چند پولیو ورکرز نے طے شدہ رقم مقرر ہ کیلئے اسرار کیا تو ضلع نوشکی ہسپتال انتظامیہ نے واشگاف الفاط میں وارنگ دی کے آپ لوگوں کی کوئی ضرورت نہیں اگرچہ ضلعی ہسپتال نوشکی کی اپنی مستقل خواتین ملازمین LHW، لیڈیز ہیلتھ ورکر ز نا تجربہ کار اور کم تعلیم والی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ رضا کار خواتین کی خدمات حاصل کرکے دور دراز دیہاتوں کو روانہ کرتے ہیں مگر اسناد تعریفی کورس اسناد نہیں دیتے ، اور رقم میں کٹوتی کرتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین اور مرد رضا کاروں کیلئے جو تحریری کارروائی ہے اس کے مطابق ضلعی انتظامیہ ہسپتال پابند ہے کے پولیو ورکرز کو کاغذ کی شکل میں مطمئن کرے ذبانی جمع خرچ سے اجتناب کرے ضلع نوشکی پسماندہ ضلع ہے ہسپتال انتظامیہ اخلاقی طورپر محنتی اور ایماندار خواتین پولیو ورکرز کے قانونی حقوق کی تحفظ کرکے اسناد جاری کرے ، اور جو رقم وظیفہ مجاز حکام سے جاری ہو پوری رقم ادا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں