رائے ونڈ ،ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے دوملزمان کو گرفتار

لاہور:تھانہ رائے ونڈ پولیس نے ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے دو سفاک ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔سجاد اور قاسم نامی ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔لاہور پولیس نے جیو فینسنگ، سی ڈی آرز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروا لیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں