موٹروے زیادتی کیس‘ مرکزی ملزم عابد کی بیوی نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا
لاہور: گجر پورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی اہلیہ بشری نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابدعلی کی اہلیہ بشری نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا ہے ۔ خاتون نے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ میری عابد کے ساتھ دوسری شادی تھی، عابد کئی روز تک گھر نہیں آتا تھا اور جب میں پوچھتی تھی تو وہ مجھ پر تشدد کرتا تھا ۔بشری نے بتایا کہ موٹر وے واقعے کے بعد عابد گھرآیا تھا اور وہ کا فی پریشان بھی دکھائی دے رہا تھا، عابد نے واقعہ کے بارے میں مجھے کچھ نہیں بتایا تاہم جب عابد کی شناخت ہو گئی تووہ فرار ہوگیا۔عابد کی اہلیہ بشری بی بی کا کہنا تھا کہ میں بھی بچی کو گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر آ گئی تھی،مجھے عابد کے بارے میں نہیں پتہ کہ وہ کہاں ہے۔
Load/Hide Comments


