ماضی میں ایک دوسرے سے دست و گریباں، آج کرپشن بچانے کیلئے بغلگیر ہیں‘ شہباز گل
لاہور:وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر کی تصاویر پر سیاست کرنے والوں کا دوغلہ پن قوم کے سامنے آگیا ہے، شریف خاندان کا بلاول کے خاندان کے ساتھ کرپشن الائنس کا سب کو پتہ ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ شہباز شریف بلاول کے والد کا پیٹ پھاڑنے کی شوبازی بھی فرما چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک دوسرے سے دست و گریباں آج کرپشن بچانے کے لئے بغلگیر ہیں، اپنی کرپشن بچانے کیلئے جتنی گراوٹ کا شکار آپ ہیں اس سے زیادہ نہیں گرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ججز اور انصاف کی باتیں کم از کم چھوٹے میاں کے منہ پر نہیں جچتی۔بات نکلی ہے تو پھر دور تلک جائے گی، جسٹس قیوم تو یاد ہی ہوں گے، سپریم کورٹ پر چڑھائی کرنے والے بڑے میاں بھی یاد ہوں گے۔نظام عدل کا جس قدر مذاق آپ لوگوں نے اڑایا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
Load/Hide Comments


