پنجاب برابر کا بھائی نہیں بنے گا تو قائد کا پاکستان نہیں بنے گا،شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر اور اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف نے واضح طور پرکہا ہے کہ جب تک پنجاب برابر کا بھائی نہیں بنے گا اس وقت تک قائد کا پاکستان نہیں بنے گا، آگے بڑھنے کے لیے چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کرنا ہوں گے،ہم احتساب نہیں بلکہ انتقام کی چکی سے گزر رہے ہیں، گوالمنڈی میں بڑے نیک لوگ رہتے ہیں، تقسیم کے بعد کچھ لوگ ہجرت کر کے گوالمنڈی میں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے کو حقارت سے نہیں دیکھنا چاہیے۔جمعرات کووفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ صرف پنجاب پر توجہ دیں۔حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم احتساب نہیں بلکہ انتقام کی چکی سے گزر رہے ہیں، اس انتقام کو صبر کے ساتھ برداشت کررہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس احساب کے نام پر ہونے والے انتقام سے پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف نے اے پی سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بلاول کے خاندان نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ جب تک پنجاب دیگر صوبوں کے ساتھ برابرکا بھائی نہیں بنے گا اس وقت تک قائد کا پاکستان نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ آ ج بھی عدلیہ میں ایماندار لوگوں کی کمی نہیں ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے زیادہ توجہ اورسرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کو برابر کے وسائل دینے چاہئیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ صرف پنجاب پر توجہ دیں۔ن لیگ کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ عدلیہ بحالی کے لیے کالے کوٹ والوں کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف بھی عدلیہ کی بحالی کے لیے باہر نکلے تھے۔میاں شہبازشریف نے اے پی سی سے خطاب میں کہا کہ گوالمنڈی میں بڑے نیک لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کے بعد کچھ لوگ ہجرت کر کے گوالمنڈی میں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے کو حقارت سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں