ترک فوج کی شمالی شام میں کارروائی،11 دہشت گرد ہلاک
انقرہ:ترک مسلح افواج کے شام میں جاری فرات ڈھال اور چشمہ امن آپریشنز کے تحت دہشت گرد تنظیم پی کے کے{ وائی پی جی کے 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ترک وزارت برائے امور دفاع کے مطابق دہشت گردوں نے ترک آپریشنز کے حامل علاقوں میں اشتعال انگیز فائرنگ شروع کر تے ہوئے داخل ہونے کی کوشش کی، ترک فورسزنے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ واضح رہے کہ ترک مسلح افواج اور شام کی قومی فوج کی طرف سے اگست 2018 میں شمالی شام کو داعش اور پی کے کے سے پاک کرنے کے لیے فرات ڈھال آپریشن جبکہ اکتوبر 2019 میں چشمہ امن آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


