الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 15 دن کے لیے موخر کر دی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 15 دن کے لیے موخر کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی درخواست پر ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت پندرہ دن کے لیے موخر کی گئی،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے شرکت کی،الیکشن کمیشن نے جمعہ کو پنجاب کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کرنی تھی،پنجاب حکومت نے ویلج ،پنچائیت و نیبر ہوڈ کونسلوں کے ناموں کی منظوری کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی،الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے کورونا وباء اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تفصیلی موقف طلب کر لیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کے مطابق پنجاب میں ویلج ،پنچائیت و نیبر ہوڈ کونسلز کے نام رکھنے کے لیے کابینہ سے منظوری کے لیے وقت درکار ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ کسی قسم کی ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنے اور لوکل گورنمنٹ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی استدعا منظور کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں