کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی:کراچی کے ضلع کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گودام چورنگی پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار مددگار15میں تعینات تھا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال پہنچنے سے پہلے پولیس اہلکارکی موت ہوچکی تھی، جاں بحق اہلکار کی شناخت عارف خان کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے کورنگی، گودام چورنگی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مددگار 15 کے اہلکار کی شہادت کے واقعہ پر ایس ایس پی کورنگی سے تمام تر ضروری پولیس اقدامات اور وقوعے میں ملوث ملزمان کے خلاف پولیس ایکشن سے متعلق تفصیلات فی الفور طلب کرلی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں