کورونا کے پھیلائو میں تیزی ،جامعہ بلوچستان کو بھی بند کردیا گیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کی جانب سے سرکولر جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر جامعہ بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور طلبائ و طالبات کے ہاسٹلز بھی بند رہیں گے واضح رہے کہ وفاقی محکمہ تعلیم کے فیصلے کے پیش نظر بلوچستان سمیت ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 سمتمبرسے کھولنے کا فیصلے کیا گیا تھا تاہم اساتذہ اور دیگر عملہ کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سردار بہادر خان یونیورسٹی ،بلوچستان یونیورسٹی سمیت ایک درجن سے زائد تعلیمی اداروں کو بلوچستان میں بند کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں