ہر فرد کو اپنے ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا،جسٹس جمال مندوخیل
خاران:بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل،چیف جسٹس فیڈریل شریعت کورٹ آف پاکستان محمد نور مسکانزئی سر خاران بمقام مسکان قلات پہنچے اس موقع پر پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی اور جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا،اس موقع پر وکلا بار کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو ابتری سے بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنے زمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا جب تک ہمارے ادارے مضبوط نہیں ہونگے ہم اپنے سوسائٹی کو سازگار اور پر امن ماحول فراہم نہیں کرسکتے عدل و انصاف کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے وکلا اپنے فرائض منصبی کو سمجھے اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ بار کے مطالبے پر دو واٹرفلٹیشن پلانٹ زچہ بچہ ہسپتال کا قیام سمیت ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا۔دریں اثنا چیف جسٹس نے خاران میں زیر تعمیر کیڈ ٹ کالج،کرکٹ اسٹیڈیم اور نئے تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس کا معائنہ کیا اور سیشن جج کو نئے جوڈیشل کمپلیکس کے عدالت میں کرسی پر بٹھایا۔ اس موقع پر ایم پی اے خاران ثنا بلوچ جسٹس فیڈرل شریعیت کورٹ محمد نور مسکانزئی۔جسٹس محمد ہاشم کاکڑ۔جسٹس عبداللہ بلوچ۔جسٹس کامران ملاخیل۔سیکریٹری صحت دوستین جمالدینی۔سیکرٹری خزانہ نورالحق بلوچ۔کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی۔ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی۔ایس پی لعل جان بلوچ۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر طاہر شہباز راسکوئی۔ایڈوکیٹ محمد اسماعیل پیرکزئی سمیت دیگر وکلا و ضلعی آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے،زیر تعمیر جاری منصوبوں کے بارے تعمیرات و مواصلات کے ایکسئین عادل نصیر نے بریفنگ دی۔


