اورنج ٹرین کا بہت جلد افتتاح کیا جائے گا،عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد:چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کر دیا گیا ہے بہت جلد افتتاح بھی کر دیا جائے گا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اورنج ٹرین کی ٹرائل رن کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اورنج ٹرین کے کرائے کا تعین کر لیا گیا ہے اور ٹرائل رن بھی شروع ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنز اور مینٹیننس کا کام تفویض کا کام مکمل ہو چکا ہے اورنج ٹرین کے لئے سٹاف کی بھرتیاں بھی جاری ہیں ۔انشاء اللہ بہت جلد اورنج ٹرین کا افتتاح کر دیا جا ئے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں