ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ،عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین و صوبائی مشیر برائے کھیل ثقافت ‘ سیاحت ‘ امورنوجوانان اور آثار قدیمہ عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے منصوبوں کی تکمیل کے لئے جس طبقے کی نگرانی کمیٹیاں قائم کرکے پارٹی کارکنوں اور حلقہ انتخاب کے عوام کو اسکیموں کی نگرانی کرنے کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں اس سے پارٹی کے جمہوری و عوامی کلچر کو جانچا جا سکتا ہے ہم نے کبھی ایسے منصوبے نہیں بنائے جس کی ضرورت نہ ہو اور اس کے فوائد عوام تک نہ پہنچتے ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ ہائوسنگ سوسائٹی ‘ سید آباد اور لگی شیرین ٹھیکیدار میں تعمیر ہونے والی سڑکوں کے معیار کے معائنہ کے موقع پر علاقہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب چیئرمین اول ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی ‘ منصوبے کے فوکل پرسن ذاکر حسین ‘ انجینئر اسماعیل بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے پہلی مرتبہ کئی دہائیں قتل تعمیر شدہ سرکاری عمارتوں کو گراکر ان کی ازسر نو بہترین تعمیر شروع کی سڑکوں کو کئی سال بعد دوبارہ بہترین و معیاری سڑکیں بنائی جانے لگی سیوریج سسٹم نالیاں گلیوں کی تعمیر ‘ ٹیوب ویل کھیلوں کے میدان غرض ہمارے دور میں ایسے منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے جو عرصہ دراز سے التواء کا شکار تھیں پارٹی رہنماء نے کہا کہ اسکیموں کی نگرانی پارٹی ذمہ داران کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان منصوبوں کے معیار پر گہری نظر رکھیں اور ثابت کریں کہ پارٹی نے عوام سے جو وعدے کئے تھے اس کی تکمیل کی جارہی ہے ہم واحد جماعت ہیں کہ جس کی پوری پارٹی ہر معاملے کی نگرانی و ذمہ داری کے فرض پورے کررہی ہے ملک و صوبہ میں ہمیں اس سے قبل یا اب تک ایسی مثال نہیں ملتی دیگر جماعتوں کے کارکنان مشکل ترین دور میں پارٹیوں کی کامیابی کے لئے جدوجہد کرتی ہے اور انتخابات کے بعد اراکین اسمبلی معتبر بن جاتا ہے جبکہ ہماری جماعت میں کارکن ہی ذمہ دار ہیں جو ہر مرحلے میں پارٹی کی ترقی کے عمل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے ٹھیکیداروں کو تاکید کی کہ منصوبوں کی معیار تکمیل کے سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اسکیموں کی شفافیت اور معیار پر کسی طرح کے سمجھوتے نہیں کئے جائیں گے اگر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تو کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں