کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کا آغاز

کوئٹہ: کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے سلسلے میں کھیلوں کے مقابلے شروع ہوگئے جبکہ آج بچوں کے تقریری مقابلے، میجک شو اور فیملی ڈنر ہوگا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن ،جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ سمیت دیگر سنیئر ارکان نے پریس کلب کی گولڈن جوبلی کی تقریبا ت کے سلسلے میں انڈور کھیلوں کے مقابلوں کا افتتا ح کیا ہفتہ کو لڈو، کیرم بورڈ، بیڈمنٹن کے مقابلے ہوئے جن میں صحافیوں اور پرنٹ و الیکٹرنک میڈیا سے وابستہ افراد کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا اس موقع پر کھلاڑیوں کے شرکاء کا جوش و خروش دیدینی تھا تقریبات کے سلسلے میں آج بچوں کے تقریری وقرات کے مقابلے، میجک شواور فیملی ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ کھیلوں کے مقابلے بھی آج دوسرے روز بھی جاری رہیں گے ۔کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی کی تقریبا ت کے موقع پرپریس کلب کو برقی قمقموں سے سجانے کے ساتھ ساتھ شہداء کی یاد میں بینر بھی آویزاں کئے گئے ہیں ،گولڈن جوبلی تقریبات کا سلسلہ 28ستمبر تک جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں