اپوزیشن ان سوئنگ اور بانسرز کی زد میں اپنی اپنی وکٹیں گنوا چکیں ہیں،قاسم سوری

کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آل پارٹیز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے اور مفاد پرست سیاسی ٹولہ پچ کی صورتحال سمجھنے سے قاصر ہے، کپتان کا ایف اے ٹی ایف والا سپیل اپوزیشن پے کافی بھاری پڑا ہے بڑے بڑے کھلاڑی دوستانہ میچ این آر او کے خوابی خیالوں میں یارکرز، ان سوئنگ اور بانسرز کی زد میں اپنی اپنی وکٹیں گنوا چکیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں