ناسازی طبیعت کی وجہ سے سردارا ختر مینگل اے پی سی میں شرکت نہ کرسکے
اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے آج ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔اختر مینگل طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے حزبِ اختلاف کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔سردار اختر مینگل کی جانب سے بی این پی کا وفد اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کرے گا۔دوسری جانب بی این پی (مینگل) کے رہنما اسرار اللہ زہری کا کہنا ہے کہ فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد نہیں پہنچ سکا، تاہم اپوزیشن کے موقف کو میری تائید حاصل ہے۔
Load/Hide Comments


