موجودہ پانچ سال ہمارے ہیں، آئندہ بھی حکمران ہم ہوں گے،اسد قیصر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ موجودہ پانچ سال ہمارے ہیں اور آئندہ بھی حکمران ہم ہوں گے۔ عوام پریشان نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی نے جو بل پاس کیے ہیں وہ سب قومی مفاد میں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے یہ لوگ پھر کرپشن بچانے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں