ملک کی بقاء کا واحد راستہ جمہوری سیاسی عمل ہے،نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی سیاسی افکار سے ہی جمہوریت کی حقیقی روپ اور فلاحی ریاست کی تشکیل کو ممکن کی جا سکتا ہے ملک کی بقاء کا واحد راستہ جمہوری سیاسی عمل ہے۔نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کے چہلم کے موقع پر نال میں جلسہ منعقد ہوگابیان میں کہا گیا کہ ملک میں ہے درپے آمریت اور آمرانہ عزائم کے بدولت قومی نابرابری و استحصال، طبقاتی جبر ،امتیازی انصاف ، آمدنی کی غیر منصفانہ تقسیم کی منفی پالیسیوں کا شکار رہا۔جس سے قومیتوں میں احساس محرومی و محکومی نے جنم پایا۔لیکن پھر بھی منفی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوئی۔بیان میں کہا گیا کہا اور جب جب سیاسی جمہوری قوتوں کی جدوجہد کے بدولت آمریت کا خاتمہ ہوا۔تو انتخابات میں دھاندلی کے زریعے غیر جمہوری عناصر کو مسلط کیا گیاجس کی مثال موجودہ سلیکٹڈڈ حکومت ہے آج ملک اور عوام سنگین معاشی سماجی اور معاشرتی انتشار و مسائل سے دوچار ہے مہنگائی کے ذریعے غربت کے بجائے غریب مٹا پالیسی جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو جمہوریت کے تسلسل کے حوالے سے مضبوط موقف اور کمٹمنٹ رکھتے تھے۔جس پر نیشنل پارٹی کاربند ہے۔وہ صرف اور عوام کی رائے کا احترام ہے۔جو صرف جمہوریت سے عمل میں آتی ہے۔میر جمہوریت کے افکار پر عمل پیرا ہوکر عوام کی بالادستی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔