شاہی خاندان میں 2021میں نئے مہمان کی آمد متوقع
ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کی پوتی اور شہزادی کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو ڈیوک آف یارک کی بیٹی شہزادی یوجینی کے ہاں 2021 کے آغاز میں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
برطانوی شاہی خاندان کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادی یوجینی کی حاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’شہزادی یوجینی اور مسٹر جیک بروکس بینک یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوش ہیں کہ 2021 کے اوائل میں ان کے ہان ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔‘
دوسری جانب شہزادی یوجین نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ننھے مہمان کی آمد پر بےچین دکھائی دیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بچوں کے جوتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اور جیک 2021 کے آغاز کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔خیال رہے کہ 2018 میں شہزادی یوجین اپنے قریبی دوست جیک بروکس بینک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔دونوں کی شادی کی تقریب ونڈسر پیلس میں منعقد ہوئی تھی جس میں شاہی خاندان سمیت 850 افراد شریک ہوئے تھے۔