غیرقانونی فشنگ کرکے جیونی کی سمندر کو تباہ کر رہے ہیں ، ماہی گیروں کی احتجاج کی دھمکی
گوادر:غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف جیونی کے ماہی گیروں کا احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ ,ماہی گیروں کا گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس ، اگر ضلعی انتظامیہ ،محکمہ فشریز اور حکومتی اداروں نے روک تھام نہ کیا تو سخت احتجاج کرینگے ناخدا غلام نبی ، ناخدا حاجی عبدالکریم و دیگر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہہ چند کاروباری افراد غیرقانونی فشنگ کرکے جیونی کی سمندر کو تباہ کر رہے ہیں جسکی وجہ سے مقامی ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج ہوتے جارہے ہیں انکا کہنا تھا کہ کورل (جسے مقامی زبان میں گر کہتے ہیں)سمندر میں آبی حیات کے نشوونما اور سمندر کو آلودگی سے بچانے کیلئے صفائی ستھرائی سمیت دیگر اہم کردار ادا کرتاہے ۔ لیکن کچھ لوگ جوکہ ماہی گیر نہیں ہیں اِسکا شکار کرکے سمندری آلودگی و سمندری حیات کی تباہی کیسبب بن رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ اِس سے ماہی گیروں کے آپسی ٹکرائو اور امن و امان کو بھی خطرات لاحق ہوچکے ہیںانکے مطابق گزشتہ سال بھی انہی لوگوں نے گھرکا شکار کرنا چاہا تھا لیکن ہم ماہی گیروں نے بروقت مداخلت کرکے کمشنرمکران (شہید کپٹن طارق زہری)اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون یہ غیرقانی شکار کو رکوادیا تھا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری اقدام اٹھاکر کورل کی شکار کو رکوادیں ۔ بصورتِ دیگر سخت احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ کشتی چھوڑ سمندر نہ جا بھی شروع کرتے ہیں۔