بی زیڈ یو میں سکالرشپس ختم کرکے بلوچوں پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں، بی ایس او
کوئٹہ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ نے کہا ہے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچ طلباء کے لئے مختص اسکالرشپس کو بند کرکے بلوچ طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہے اسطرح کے منفی حربوں کا مقصد تعلیم یافتہ باشعور نوجوانوں کے تعلیمی سلسلے کو روکنا اور شعور پر قدغن لگانا ہے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو پہلے ہی مفلوج کی گئی یے اداروں میں سیکھنے کے بجائے صرف مخصوص طریقے سے استحصال کی جارہی یے یونیورسٹیز تحقیق و ریسرچ کو مرکز یے لیکن یونیورسٹیز کو بجائے ریسرچ کے بحث و مباحثے پر ہی قدغن لگائی گئی ہے جسکا مقصد شعور کو روکنا و منفی حربوں کو دوام دینا ہے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کے تعلیمی سرگرمیوں میں نمایا کامیابی کے بعد وہاں بھی بلوچ طلباء کو برداشت نہیں کی گئی اور اسکالرشپ بند کی گئی گذشتہ کئی دنوں سے طلباء یونیورسٹی کے سامنے سرآپا احتجاج ہے لیکن انتظامیہ مسائل کو حل کرنے پر بلکل توجہ نہیں دے رہی ہے نہ مسائل کے حل میں سنجیدہ یے انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان حکومت طلباء کے مسائل سے مکمل طور پر بے خبر ہے طلباء کے جائز مسائل پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی یے اسکالرشپس بحالی کے حوالے سے بی ایس او ملتان و بہاولپور کے بلوچ طلباء کے احتجاج کے مکمل حمایت کرتی ہے اس حوالے سے بی ایس او کے تمام زونز میں احتجاج کیا جائے گا ۔


