نوکنڈی، ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق خواتین سمیت 5افراد زخمی
نوکنڈی :بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں ٹریفک حادثہ ، نومولود بچے سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 2خواتین اور بچی سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق تفتان سے دالبندین جانے والی مسافر کار کوید علی کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نومولود بچی اونچ اور وکی نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 2خواتین دیا کماری اور روشال اور بچی راوی سمیت آکاش اور حضور زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے زخمیوں کو فوری طور پر نوکنڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں شدید زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دالبندین ریفر کردیا گیا ۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور ریسکیو کا کام شروع کیا ۔
Load/Hide Comments