عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات پر فلسطینی عوام کو دھچکا لگا ہے، صدر محمود عباس

جنیوا:فلسطینی صدر محمود عباس نے عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو دھچکا لگا ہے اور وہ ناخوش ہیں، وہ سمجھتے ہیں ہمیں سائیڈ لائن لگایا جا رہا ہے، فلسطینی عوام اپنا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے خلیجی ممالک کی عالمی کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں عالمی قوانین کے تحت حقیقی امن کے قیام کیلئے فلسطین سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرانا اور 1967 کی حیثیت کو بحال کرنا ضروری ہوگا۔صدر محمود عباس نے عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو دھچکا لگا ہے اور وہ ناخوش ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں سائیڈ لائن لگایا جا رہا ہے۔فلسطینی عوام اپنا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔فلسطینی صدر نے کہا کہ مشرق وسطی میں کوئی تبدیلی فلسطینی عوام کی مرضی کے بغیر پائیدار نہیں ہوگی اس کے لیے میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اگلے سال خلیجی ممالک کی عالمی کانفرنس مدعو کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں