متحدہ عرب امارات نے ایف۔35 کی خرید اری کیلئے امریکہ کو درخواست دیدی

نیویارک:متحدہ عرب امارات نے ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی خرید اری کے لیے امریکہ کو سرکاری طور پر درخواست دے دی۔بلوم برگ نے ایک امریکی سرکاری افسر کے نام کو خفیہ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے جانے کے ایک ہفتے کے بعد مذکورہ درخواست کو سرکاری طور پر دائر کیا گیا۔ امریکی وزارت ِ دفاع اور وزارت خارجہ کے حکام نے اسلحہ کی فروخت کے حوالے سے بیان جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر کے مشیر اول کوشنر نے یو اے ای کو ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے حوالے سے اشارے دیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں