کورونا وائرس کے تمام 17 ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں،وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور ٹیم مالکان سمیت 128 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بتایا کہ پی سی بی مسرور ہے کہ تمام کھلاڑی اور آفیشلز محفوظ اور تندرست ہیں اور وہ بغیر کسی خدشہ کے ایک بار پھر اپنے اہل خانہ کاحصہ بن گئے ہیں پی سی بی نے منگل 17 مارچ کو احساسِ ذمہ داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ء میں شریک کُل 128 کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین،میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے تھے جس کے بعد اب پی سی بی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ا س کے علاوہ ملتان سلطانز کی جانب سے پیر 16 مارچ کو کروائے گئے کورونا وائرس کے تمام 17 ٹیسٹ کے نتائج بھی منفی آئے ہیں۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی ساکھ کے لیے ضروری تھا کہ ایونٹ کے اختتامی مرحلے تک شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے ٹیسٹ منفی آتے۔انہوں نے کہا کہ اس پس منظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہے کہ تمام کھلاڑی اور میچ آفیشلز محفوظ اور تندرست ہیں اوروہ بغیر کسی خدشہ کے ایک بار پھر اپنے اہلِ خانہ کاحصہ بن گئے ہیں۔وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اپنے ملازمین کے مکمل تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں