معروف اداکار نواز الدین صدیقی پر ان کی اہلیہ کی طرف سے ریپ و دھوکہ کا الزام
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کی جانب سے ممبئی کے ورسووا پولیس اسٹیشن میں اداکار کے خلاف تحریری درخواست دی گئی ہے۔ اس درخواست میں اداکار پر ریپ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے بھی عالیہ صدیقی نے اداکار اور ان کے خاندان کے 4 افراد کے خلاف ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں شکایت درج کرائی تھی۔
خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے باہمی چپقلش ہے۔ گزشتہ دنوں عالیہ نے نواز کو طلاق کا نوٹس بھی بھجوایا تھا۔ جس کے بعد دونوں میں ازدواجی رشتہ قائم نہیں ہے۔
اب عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر اور مشہور زمانہ اداکار کے خلا ف عصمت دری اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔
خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی میں تا حال طلاق نہیں ہو ئی ہے جبکہ عالیہ صدیقی کی جانب سے طلاق کے نوٹس نواز الدین صدیقی کو بھیجوائے جا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی اور ان کے بھائی پولیس سے فرار ہیں اور پولیس ان کے تعاقب میں ہے، جبکہ نواز الدین صدیقی کی جانب سےتاحال کو ئی وضاحتی بیان نہیں دیا گیاہے، جس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
نواز الدین صدیقی پر ایف آئی آر بھی تاحال درج نہیں کی گئی ہے۔