نیب احتساب نہیں انتقام کا ادارہ بن چکا ہے، عثمان کاکڑ

کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کو آئین کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے بحرانوں کا سا منا ہے ، نیب احتساب کا ادارہ نہیں رہا بلکہ انتقامی کا رروائی کا ادارہ بن گیا ہے، شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، اپوزیشن جماعتیں آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے بھر پور احتجاج کرینگی ، پشتون علاقوں میں اغوا برائے تاوان کے واقعات رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے پشتون علاقوں کے حالات کو سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتون علاقوں میںامن کو خراب کر نے کی کسی صورت اجا زت دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ عثمان کاکڑ نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی روز اول سے کہہ رہی ہے جب تک ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط نہیں کیا جا تا اس وقت تک آئین کی بالادستی قائم نہیں ہو گی مگر بد قسمتی سے اس ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے مسلسل نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کر رہی ہے اپوزیشن رہنمائوں کو گرفتار یا ان کو نیب آفس میں طلب کرنے کی بجائے کرپٹ وزرا اور معاونین کے خلاف کیوںکا رروائی نہیں کی جا تی ، ملک کو بچانے کا واحد راستہ صاف وشفاف انتخابات ہیں جب صاف شفاف انتخابات نہیں ہونگے تو ملک کا یہی حال رہے گا،انہوں نے کہا کہ پشتون علاقوں میں ایک بار پھر امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سیاسی اور قبائلی عمائدین کو اغوا کرنا صوبائی حکومت کی نا اہلی کے سوا کچھ نہیںاگر اغوا برائے تاوان کے واقعات کی روک تھام نہیں کی گئی تو پشتونخواملی عوامی پارٹی بھر پور احتجاج کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں