نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے،مولانا واسع
کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام اور اپوزیشن جماعتوں کا پر امن احتجاج ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آہین وقانون کی بالادستی کے لیے کیا جارہا ہے سلیکٹیڈ حکومت ہمارے ایمان عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ پر حملہ آور ہے 25اکتوبر کو کوئٹہ میں تاریخی ساز ختم نبوت کانفرنس موجودہ نااہل حکومت کیخلاف تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے رہائش گاہ پر جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جمعیت طلبہ اسلام کے رہنما حافظ اختر محمد مدنی بھی موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی جمعیت بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے موجودہ حکومت قوم کو تبدیلی کی بدبودار نعرے پر بے وقوف بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ مستحکم پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے ملک کی تباہی کی ذمہ دار سلیکٹڈ حکومت ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے ، عمران خان کا ریاست مدینہ کا دعوی سراسر جھوٹا نکلا ، پاکستان کی تاریخ میں ملک کی معیشت اتنی کمزور کبھی نہیں ہوئی ،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر ملک پر 73سال سے آمریت مسلط ہے حکمرانوں نے عوام کو نچوڑنے اور لوگوں کی گردن مروڑنے میں سپیشلائزیشن کررکھی ہے۔ حکمرانوں نے عوام کو نچوڑنے اور لوگوں کی گردن مروڑنے میں سپیشلائزیشن کررکھی ہے۔ 70سال سے جو گروہ ہم پر مسلط ہے اس نے قوم کے مستقبل کا کبھی سوچا ہی نہیں ،سوچا ہوتا تو آج پاکستان کا نوجوان ہر فیلڈ میں ٹاپ کر رہا ہوتا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پرانی حکومتوں کا ایک تسلسل ہے جمہوری استحکام کا ایک ہی راستہ ہے وہ ہے غیر جانبدار انتخابات، انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اپنی انقلابی اور عوامی سیاست کرے گی، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی رہینگی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے بھر پور جدوجہد کریں گے۔