امریکی کامیڈی شو میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے ذکر پر کرکٹ شائقین خوش

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) جہاں ملک میں مقامی و بین الاقوامی کرکٹ کو فروغ کے باعث بنی ہے وہیں پی ایس ایل کے میچز کے دوران مداح اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت میں نوک جھونک کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

پی ایس ایل کہیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچز میں مداح ایک دوسرے کے ساتھ نوک جھونک کرتے دکھائی دیتے تھے تو کبھی کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مداحوں کے درمیان ایسا دکھائی دیتا تھا۔

رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے کچھ میچز منسوخ ہوگئے تھے تاہم جب بھی پاکستان سپر لیگ کا ذکر آتا ہے تو کرکٹ فینز پرجوش ہوجاتے ہیں۔

حال ہی میں ایک امریکی اینیمیٹڈ کامیڈی شو ‘فیملی گائے’ کے 19 ویں سیزن کے آغاز میں پاکستانی کرکٹ شائقین کا حوالہ دیا گیا۔

فیملی گائے کے نئے سیزن کی قسط کے آغاز میں اینیمیٹڈ شو کے مرکزی کردار پیٹر گریفین اور ان کے ساتھیوں کو ایک بار میں بین الاقوامی کھیلوں کے مداحوں سے متعلق بات چیت کرتے دکھایا گیا۔

قسط میں پیٹر گریفین کے دوست گلین کواگمیر نے ‘ ہفتے کی صبحیں بیکار ہے، کھیلوں کے غیر ملکی مداح عجیب ہیں جیسے پاکستانی کرکٹ کے۔

انہوں نے خاص طور پر سبز شرٹ پہنے لاہور قلندرز کے 2 حامیوں کو بھی دکھایا جو ‘لاہور’ کہتے ہیں اور انہوں نے سوڈا کینز تھامے ہوئے تھے۔

جن میں سے ایک کہتا ہے کہ اگر آپ لاہور کی حمایت نہیں کرتے تو برائے کرم چلے جائیں جبکہ دوسرا کہتا ہے کہ ‘ عزیز دوستوں لاہور کرکٹرز بہترین ہوتے ہیں اور دیگر نہیں ہوتے’۔

دوسری جانب اسی کامیڈی شو کا ایک اہم کردار جوئے سوانسن جنہوں نے کراچی کنگز کی ٹی شرٹ پہنی ہوتی ہے وہ اسے تیزی سے کور کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں کراچی کی حمایت کررہا ہوں لیکن اس حوالے سے میری آخری خواہش نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں