اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی۔العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت بھی 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں