مستونگ،ایمبولینس کی قلت،ٹریفک حادثے کا زخمی جانبر نہ ہوسکا

مستونگ ;مستونگ بازار کے نواحی علاقہ کونگھڑھ روڈ پر کڑک قبرستان کے قریب ٹریکٹر نے ایک شخص کو کچل دیا ٹریکٹر میں سوار مزدور ٹریکٹر سے گرنے کے بعد ٹریکٹر کے نیچے آگیا جسے ٹریکٹر نے کچل دیالاش ایک گھنٹے تک روڈ پر پڑی رہی مگر ایمبولنس موقع پر نہیں پہنچ سکا پولیس موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو ٹریکٹرسمیت تھانے لے گئے تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر کا نواحی علاقہ کونگھڑ روڈ پر کڑک کے قبرستان کے قریب ٹریکٹر کے افسوسناک واقع پیش آیاحادثے میں ٹریکٹر پر سوار مزدور ٹریکٹر سے گرنے کے بعد ٹریکٹر کے نیچے آگیا جسے ٹریکٹر نے کچل دیااور موقع پر جاں بحق ہوگیا جاں بحق شخص کی لاش کو ایک گھنٹے کے بعد ایمرجنسی ریسکیو سینٹر لکپاس 1122کے ایمبولنس لکپاس سے پہنچ کر اٹھا لیا اور ہسپتال منتقل کردیا عینی شائدین کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی اور ٹریکٹر ڈرائیور کو ٹریکٹر سمیت پولیس نہ منتقل کردیا مگر لاش کو نہیں اٹھایا انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ مستونگ میں دو بڑے ہسپتال ہیں اور ان میں متعدد ایمبولنسز موجود ہوتے ہے پولیس کے پاس بھی ایمبولنس موجود ہے مگر اس کے باوجود لاش کو ریسکیو کرنے کیلئے ایک ایمبولنس بھی نہیں پہنچ سے اور 25 کلومیٹر دور لکپاس سے ایمبولنس پہنچااور لاش کو ریسکیو کرکیسول ہسپتال منتقل کردیاعوامی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس آدھے گھنٹے سے زاہد موقع پر موجود رہا۔ڈرائیور اور ٹریکٹر کو تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا۔ اور روڈ پر سے لاش کو اٹھانے کے لیئے 25 کلومیٹر دور لکپاس کے مقام سے 1122 والے آئے۔ المیہ تو یہ ہے کہ 2 بڑے ہسپتال اور پولیس کے ایمبولینس نہیں آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں