جامعہ بلوچستان یونٹ کی آرگنائزنگ کیمٹی کی تشکیل غیر آئینی ہے ،بی ایس او

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بمورخہ 2 اکتوبر بی ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے بغیر کسی آئینی دورے و زون کو اعتماد میں لئے بغیر جامعہ بلوچستان یونٹ کی آرگنائزئنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ بی ایس او کے آئین کی خلاف ورزی ہے یہ اختیار زون کے آرگنائزئنگ کمیٹی کی ہے لیکن زون کو مکمل لاعلم رکھ گیا جبکہ زون کے عہدے دار اس وقت جامعہ بلوچستان میں موجود تھے ۔
یونیورسٹی آف بلوچستان کے ممبران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعہ بلوچستان کے یونٹ کے دورہ بی ایس او کوئٹہ زون کے عہدے دار کرینگے کسی غیر آئنی یا معطل شخص سے تنظیم کے حوالے رابطہ نہ رکھے جبکہ عاطف رودینی جنکو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے انکی رکنیت مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں ختم کی گئی تھی بیان میں بی ایس او کے مرکزی کابینہ و مرکزی کمیٹی سے کوئٹہ میں غیر آئینی دوروں و زون میں مداخلت کی نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں