جو تیسرے نمبر پر آئے وہ آج وزیر بنے بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پورا پاکستان جانتا ہے الیکشن میں فتح کس کی تھی اور فاتح کون قرار پایا، جوتیسرے نمبر پر آئے وہ آج وزیر بنے بیٹھے ہیں۔ جمعہ کوراولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہ ہم پر زور تھا کہ اسمبلیوں میں نہ جائیں مگر ایسا نہیں کیا، 2سال ہوگئے اسمبلی چل رہی ہے نہ حکومت۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین ہے صرف چینی میں ڈھائی ارب کی کرپشن ہو چکی ہے آنے والے وقت میں آٹا نایاب ہو جائے گا، آٹے،چینی میں فائدہ لینے والے کابینہ میں بیٹھے ہیں چینی کی کرپشن کا کھرا وزیر اعظم تک جاتا ہے۔شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے باہر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے لوگ کہتے ہیں غلطی ہو گئی، اس حکومت سے جان چھڑائیں، 11تاریخ کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہو گا کوشش ہے لاہور کا جلسہ تاریخی نہیں تاریخ ساز ہو، لاہور کے جلسے کے بعد تحریک میں جان پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں