کورنا، خوف نہیں، احتیاط کی ضرورت ہے، سراج الحق

لاہور ,امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسرا ج الحق نے کہاکہ س وقت پوری انسانیت امتحان سے دوچار ہے، واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔خوف، دہشت اور مایوسی نہیں احتیاط اور امید کی ضرورت ہے۔بچو اور بچاؤ دینی فریضہ بھی ہے اور قومی ذمہ داری بھی، اس کو اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتے ہوئے پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیاہے کہ عملی جدوجہد کے ذریعے محنت اور سابقہ روایات کو زندہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے۔ ملک بھرمیں جماعت اسلامی کے دفاتراورکارکنان کورونا وائرس سے بچاؤ اورآگاہی کے لیے وقف کردئیے ہیں۔عالمی یا ملکی وسائل نہ ہونے کے باوجود محدودوسائل سے الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی بڑے اقدامات کررہی ہے۔کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے اور بروقت علاج کی سہولت مہیا کرنے کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں چلنے والے سینکڑوں ہسپتال، ڈسپنسریاں، ایمبولیسنز عملے سمیت ملک و قوم کے لیے حاضر ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سرسیدچوک راولپنڈی میں کورونا وائرس بچاؤ آگاہی کیمپ کے دورے اورعوام سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں