لاہور نے مودی کے یار کی سیاست مسترد کر دی، شہزاد اکبر
گزشتہ روز لاہور میں (ن) لیگ کے احتجاج کے حوالے سے شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور نے مودی کے یار کی سیاست مسترد کر دی، (ن) لیگ کے فلاپ شو نے نواز شریف کی ہاری ہوئی سیاست کا بھانڈا بھوڑ دیا، مسلم لیگ ان کی ضدی اولاد کے جرائم کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ لاہور نے گزشتہ روز نواز شریف اور مریم نواز کا پاکستان کیخلاف بیانیہ مسترد کر دیا، پاکستان مخالف پراپیگنڈا نہیں چلے گا، مسلم لیگ کا ووٹر ہو یا کوئی بھی پاکستانی وہ پاک فوج سے محبت کرتا ہے، پچھلے ہفتے نواز شریگ نے لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی اس کا جواب دینا ہوگا۔
Load/Hide Comments


