شیخ زید ہسپتال کو مکمل طور پر کورنا وائر س ہسپتال قرار دے دیا گیا

کوئٹہ:صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے تداک کے لیے صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں واقع شیخ زیدہسپتال کو فوری طور پر کرونا covid.19ہسپتال قرار دے دیا شیخ زید ہسپتال میں اب صرف کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز اور متاثرہ مریضو ں کا علاج کیا جائیگا واضح رہے کہ شیخ زید ہسپتال میں قبل ازیں آئسولیشن وارڈ بھی قائم کیا گیا تھا، اور کینسر کے مرض کے تدارک کے لیے خطیر رقم سے کینسر بلاک کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے رکھ دیا تھا،

اپنا تبصرہ بھیجیں